23 سال سے بال نہ کٹوانے والی لڑکی

روس سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ انزیلیکا بارانووا جنھوں نے گزشتہ 23 سالوں سے اپنے بال ہی نہیں کٹوائے  —فوٹو: اسکرین گریب
روس سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ انزیلیکا بارانووا جنھوں نے گزشتہ 23 سالوں سے اپنے بال ہی نہیں کٹوائے  —فوٹو: اسکرین گریب

لمبے،گھنے اور مضبوط بال ہرلڑکی کی خواہش ہو تے ہیں اور اس آرزو کو پورا کر نے کیلئے طویل مشقت کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔

روس سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ 'انزیلیکا بارانووا' جنھوں نے گزشتہ 23 سال سے اپنے بالوں کو لمبا کرنے کیلئے  بال ہی نہیں کٹوائے ۔

انزیلیکا کا کہنا ہے کہ جب وہ 5 سال کی تھی تب آخری مرتبہ بال کٹوائے تھے جبکہ ان کے والدین اور انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ 23 سال تک بال نہیں کٹوائیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ بالوں کی حفاظت کیلئے کوئی خاص چیز استعمال نہیں کرتیں بلکہ بالوں کو ہفتے میں 2 بار باقاعدگی سے شیمپو اور کنڈیشنر کے ساتھ دھوتی ہیں۔

28 سالہ انزیلیکا اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور وہ اپنے بالوں کی تصاویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔


انہوں نے اعتراف بھی کیا کہ ٹخنوں تک لمبے بالوں کے ساتھ گھومنا مشکل اور بعض اوقات تکلیف دہ بھی ہوتا ہے۔