پاکستان
Time 09 اکتوبر ، 2021

پنجاب حکومت نے سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی

اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تورہا کر دیا جائے، وفاقی نظرثانی بورڈ— فوٹو:فائل
اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تورہا کر دیا جائے، وفاقی نظرثانی بورڈ— فوٹو:فائل

پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی۔

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی وفاقی نظر ثانی بورڈ نےکی۔

دوران سماعت پنجاب حکومت نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی۔

وفاقی نظرثانی بورڈ نے حکم دیا کہ اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تورہا کر دیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی حراست میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

مزید خبریں :