دنیا
Time 11 اکتوبر ، 2021

یمن میں کار بم دھماکا، 6 افراد ہلاک 5 زخمی ہوگئے

یمن کے شہر عدن میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور5  زخمی ہوگئے —فوٹو: اے ایف پی
یمن کے شہر عدن میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور5  زخمی ہوگئے —فوٹو: اے ایف پی

یمن کے شہر عدن میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور5  زخمی ہوگئے۔

 عرب میڈیا کے مطابق دھماکے میں گورنر عدن کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ قافلے میں دھماکے کے بعد پولیس اور ایمبولینس جائے وقوع   پر پہنچیں جہاں کئی افراد زخمی تھے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر اور ایک حکومتی وزیر دھماکے میں محفوظ رہے جبکہ دھماکا بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا۔

یمن کے صدر عابد ربو منصور ہادی نے کہا ہےکہ اس حملے کی جامع تحقیقات ہو ں گی اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید خبریں :