ویڈیو: ابلتے ہوئے تیل میں فرائی کی جانیوالی مچھلی زندہ ہوگئی

دنیا بھر میں دلچسپ و عجیب واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔

ایسے ہی ایک دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں مچھلی کھانے کے شوقین کو لینے کے دینے پڑے گئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک بڑی سی بظاہر مردہ مچھلی کو فرائی کرنے کے لیے گرم تیل میں ڈالا جاتا ہے لیکن جیسے ہی مچھلی کو تیل میں ڈالا گیا اس کے چند لمحے بعد ہی یہ حیرت انگیز طور پر زندہ ہوگئی اور کڑاہی میں اچھلنا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو سے متعلق یہ پتا نہیں چلا کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے اور یہ واقعہ کب پیش آیا۔

مزید خبریں :