دنیا
Time 11 اکتوبر ، 2021

مغل بادشاہ اکبر کے نام پر بنی نئی دہلی کی ’اکبر روڈ‘ کا نام بدلنے کی کوشش ناکام

ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مغل بادشاہ اکبر کے نام پر بنی نئی دہلی کی ’اکبر روڈ‘ کا نام بدلنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اکبر روڈ کا نام تبدیل کرنے کی بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم ’ہندو سینا‘ کی کوشش اُس وقت ناکامی سے دوچار ہوگئی جب ہندو سینا کے صدر پولیس کو دیکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

نئی دہلی میں اکبر روڈ پر موجود سائن بورڈز پر راجہ ہیمو کے پوسٹر لگاتے ہوئے ہندو سینا کے صدر وشنو گپتا دہلی پولیس کو آتا دیکھ کر دم دبا کر بھاگ گئے جبکہ مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وشنو گپتا کو ویڈیو میں بھاگتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا کہ راجہ ہیمو کا پوسٹر ہٹا دیا ہے اور ایف آئی آر درج کرنے کیلئے دہلی پولیس سے شکایت بھی کی ہے۔ 

اُدھر نئی دہلی ضلع کےڈی سی پی دیپک یادو نے کہا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :