کھیل
Time 11 اکتوبر ، 2021

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر لاک ڈاؤن کے باعث پریشان کیوں ہیں؟

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مریو ہیوز اپنی بڑی بڑی موچھوں کی وجہ سے مشہور  ہیں، 60 سالہ سابق فاسٹ بولر اپنی موچھوں کا خیال بھی بہت رکھتے ہیں مگر لاک ڈاؤن میں  حجام کی دکانیں بند ہونے کے بعد ان کی موچھیں مزید بڑھ گئیں۔

مریو ہیوز نے اپیل کی ہے جلد از جلد حجام کی دکانیں کھولی جائیں تاکہ وہ اپنی مونچھوں کی تراش خراش کرواسکیں،موچھوں کے ساتھ مریو ہیوز کی داڑھی بھی بڑھ چکی ہے۔

مریو ہیوز نے اپنی تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپیل کی ہے کہ ہیئر سیلون جلدکھولیں جائیں، تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ کیا ہم باربر شاپس کھول سکتے ہیں؟

خیال رہےکہ سابق فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کی جانب سے 53 ٹیسٹ میچز میں 212 وکٹیں حاصل کی ہیں، وہ 33 ون ڈے میچز میں 38 شکار بھی کرچکے ہیں ۔

مزید خبریں :