دنیا
Time 11 اکتوبر ، 2021

معاشیات کا نوبیل انعام کینیڈا اور امریکا کے3 ماہرین کو مل گیا

فوٹو: @NobelPrize
فوٹو: @NobelPrize

معاشیات کا نوبیل انعام 2021 کینیڈا اور  امریکا کے 3 ماہر معاشیات نے اپنےنام کرلیا۔

 کینیڈا کے ماہر معاشیات ڈیوڈ کارڈ، اسرائیلی نژاد امریکی جوشوا اینگرسٹ اور ڈچ نژاد امریکی  ماہر معاشیات گوائیڈو ایمبینز رواں سال نوبیل انعام کے حقدار بنے ہیں۔

 تینوں افراد کو لیبر مارکیٹ میں قدرتی تجربات کی نئی بصیرت اجاگر کرنے پر نوبیل انعام دیا گیا ہے۔

 نوبیل پرائز کمیٹی کے مطابق  انعام کی نصف رقم کینیڈا کے ماہر معاشیات ڈیوڈ کارڈ کو ملےگی  اور بقیہ نصف رقم دونوں امریکی ماہرین معاشیات میں برابرتقسیم کی جائےگی۔


مزید خبریں :