کاروبار
Time 11 اکتوبر ، 2021

حماد اظہر نے لیسکو کی جانب سے خراب میٹرز پر اوسط بلز جاری کرنے کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے خراب میٹرز  پر اوسط بلز جاری کرنے کا نوٹس لے لیا۔

وفاقی وزیر نے لیسکو چیف پر شدید ناراضی کا اظہار  کرتے ہوئے دو دن میں اوسط بل درست کرنے اور نئے میٹر لگا کر اس حساب سے اوسط بل چارج کرنے کا حکم  دےد یا اور ساتھ ہی رپورٹ اسلام آباد بھجوانے کی ہدایت  بھی کردی۔

حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں اوسط بل ڈالنا صارف پر ظلم ہے۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کو ان کے حلقے سے متعدد شکایات موصول ہوئیں، اوسط بل کی سب سے زیادہ شکایات لیسکو سے ملی ہیں۔

مزید خبریں :