کاروبار
Time 12 اکتوبر ، 2021

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج 750 روپے کا اضافہ ہوا ہے— فوٹو: فائل
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج 750 روپے کا اضافہ ہوا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج 750 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 643 روپے اضافے سے 99 ہزار 451 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1763 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :