کھیل
Time 12 اکتوبر ، 2021

جرمنی 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

جرمنی 2022 کے فٹبال ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی نے پیر کے روز  ورلڈ کپ کوالیفائیر میچ میں شمالی میسیڈونیا کو 0-4  شکست  دیکر قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ورلڈ کپ کوالیفائر گروپ جے میں جرمن ٹیم کا مقابلہ  شمالی میسیڈونیا سے تھا، پہلے ہاف میں تو کوئی گول نہ ہوسکا لیکن میچ کے دوسرے  ہاف میں جرمن ٹیم نے حریف پر دباؤ بڑھایا  اور 50 ویں منٹ میں ہیورٹس نے گول کیا۔

جس کے بعد میچ کے 70 ویں اور73 ویں منٹ میں فلورین ورٹز نے دو گول کرکے جرمنی کی برتری تین صفر کردی۔

میچ کے 83 ویں منٹ میں بائرن میونخ کی نمائندگی کرنے والے 21 سالہ اٹیکینگ میڈ فیلڈ جمال مسی علیٰ نے جرمنی کا چوتھا گول کیا۔

اس فتح کے بعد جرمنی گروپ جے میں 21 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہنے کے ساتھ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

واضح رہے کہ  فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس قطر میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :