پاکستان
Time 12 اکتوبر ، 2021

نیب ترمیمی آرڈیننس میں درج ہےکہ زیر التوا مقدمات سے کیسے نمٹا جائے، وسیم سجاد

ماہر قانون اور سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے اندر درج ہےکہ زیر التوا مقدمات کو کیسے ڈیل کیا جائےگا۔

سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد نے نیب پراسیکیوٹر جنرل کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہی تفریق کرنی ہے کہ پچھلے کیسوں پر اطلاق نہیں ہوگا، آئندہ پر ہوگا تو نیب آرڈیننس پہلے ہی بے معنی ہوجاتا۔

وسیم سجاد نے قانون میں ابہام کی نشاندہی کرتے ہوئےکہا ہےکہ نیب ترمیمی آرڈیننس میں یہ تو کہا گیا ہے کہ کچھ چیزوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا،لیکن کیس ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کون کرے گا ؟ اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔


مزید خبریں :