دونوں بازوؤں سے محروم شخص دنیا کا واحد پروفیشنل اسپورٹس کار ڈرائیور بن گیا

یہ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے بارٹک اوستالوسکی ہیں  — فوٹو:  بارٹک اوستالوسکی انسٹا گرام
 یہ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے بارٹک اوستالوسکی ہیں  — فوٹو:  بارٹک اوستالوسکی انسٹا گرام

ہمت ، شوق اور جنون ہو تو انسان بڑی سے بڑی مشکلات کا سامنا کرکے کامیابی حاصل کرلیتا ہے لیکن  اگر جسمانی طور پر معذوری کا شکار شخص کوئی کامیابی حاصل کرلے تو یہ کسی بڑے کارنامے سے کم نہیں ہوتا۔ 

اس کی زندہ مثال پولینڈ سے تعلق رکھنے والے بارٹک اوستالوسکی(Bartek Ostalowski) ہیں جو دونوں بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود دنیا کے واحد  پروفیشنل اسپورٹس کار ڈرائیور بن گئے ہیں۔

بارٹک نے 2006 میں ایک حادثے میں اپنے دونوں بازو کھودیے لیکن اپنے شوق کو زندہ رکھا اور ہمت نہ ہاری، وہ اپنے پیروں کی مدد سے کار دوڑاتے ہوئے پروفیشنل اسپورٹس کار ڈرائیور بن گئے۔

صرف 20 سال کی عمر میں اپنے دونوں بازوؤں سے محروم  ہوگئے تھے —فوٹو: بارٹک اوستالوسکی انسٹا گرام
صرف 20 سال کی عمر میں اپنے دونوں بازوؤں سے محروم  ہوگئے تھے —فوٹو: بارٹک اوستالوسکی انسٹا گرام

صرف 20 سال کی عمر میں اپنے  دونوں  بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا اور 3  سال انتھک محنت کے بعد وہ اپنے  پیروں کی مدد سے ریس کار چلانے کا ماہر بن گئے۔

اپنی معذوری کو اپنے خواب کے بیچ میں نہ آنے کیلیے بارٹک نے اپنی کار میں مختلف تبدیلیاں کروائیں، پہلے انجن  تبدیل کیا گیا جس کے بعد کار میں الگ سے ایک گیئرباکس  لگوایا ۔

بارٹک سیدھے پاؤں سے گاڑی کے پیڈل قابو کرتے ہیں  —فوٹو: بارٹک اوستالوسکی انسٹا گرام
بارٹک سیدھے پاؤں سے گاڑی کے پیڈل قابو کرتے ہیں  —فوٹو: بارٹک اوستالوسکی انسٹا گرام

گاڑی میں مختلف تبدیلیوں کے بعد بارٹک سیدھے پاؤں  سے گاڑی کے پیڈل قابو کرتے ہیں جبکہ الٹے پاؤں سے اسٹیئرنگ گھماتےہیں اس کے علاوہ آٹو میٹک گئیرز ان کی کندھوں کی حرکت سے تبدیل ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی بارٹک کے اس حیرت انگیز کارنامے کی دھوم ہے اور صارفین ان کی ہمت کو داد دیتے ہیں —فوٹو: بارٹک اوستالوسکی انسٹا گرام
سوشل میڈیا پر بھی بارٹک کے اس حیرت انگیز کارنامے کی دھوم ہے اور صارفین ان کی ہمت کو داد دیتے ہیں —فوٹو: بارٹک اوستالوسکی انسٹا گرام

سوشل میڈیا پر بھی بارٹک کے اس حیرت انگیز کارنامے کی دھوم ہے اور صارفین ان کی ہمت کو داد دیتے ہیں۔

بارٹک 2019 میں پولش ڈرفٹ چیمپئن شپ میں 50 ڈرائیورز میں سے نویں پوزیشن پر آئے جبکہ اس سے ایک سال قبل انہوں نے درجنوں دیگر پیشہ ور اسپورٹس ڈرائیوروں کو شکست دے کر بین الاقوامی چیک ڈرفٹ سیریز جیتی تھی۔

مزید خبریں :