دنیا
Time 13 اکتوبر ، 2021

ایک سال قبل پراسرار طور پر منظر عام سے غائب ہونے والے جیک ما کہاں نظر آئے؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 دنیا کی معروف ترین آن لائن ای کامرس کمپنیوں میں سے ایک چینی کمپنی علی بابا کے شریک بانی اور سابق ایگزیکٹو چیئرمین جیک ما طویل عرصے بعد  ہانگ کانگ میں دیکھے گئے ہیں ۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرزکے مطابق جیک ما ان دنوں ہانگ کانگ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔

روئٹرز کے مطابق جیک ما نےگذشتہ سال اکتوبر میں شنگھائی میں ہونے والی ایک کانفرنس میں چینی حکام  پر تنقید کی تھی جس کے بعد سے وہ بہت ہی کم منظر عام پر آئے ہیں۔

رواں سال جنوری میں سرکاری میڈیا میں ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں  انہیں   دیہی علاقوں میں اساتذہ کے حوالے سے ایک سوشل ویلفیئر پروگرام میں آن لائن شرکت کرتے دیکھا گیا تھا۔

جیک ما کے منظر عام سے غائب ہونے کے بعد سے ان کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کررہی تھیں، اور سوالات اٹھائے جارہے تھے کہ وہ کہاں غائب ہیں۔

خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ جیک ما کا یہ گذشتہ سال اکتوبر کے بعد سے یہ ہانگ کانگ کا پہلا دورہ ہے۔

خیال رہے کہ  دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک جیک ما نے 2018 میں علی بابا کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبریں :