پاکستان
Time 13 اکتوبر ، 2021

وزیر خزانہ شوکت ترین امریکا پہنچ گئے

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین امریکا پہنچ گئے۔

شوکت ترین واشنگٹن ڈی سی میں پاک امریکا بزنس کونسل کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس میں پاکستان کی معیشت سے متعلق گفتگو کریں گے۔

دورے میں وزیر خزانہ ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ شوکت ترین عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کیلئے امریکا کے دورے پر ہیں۔

مزید خبریں :