Can't connect right now! retry

پاکستان
13 اکتوبر ، 2021

گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر عمران شاہ فائرنگ سے زخمی

3 دکان داروں نے اولمپیئن عمران شاہ اور ان کے بھائی پر تشدد کیا اور فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کردیا، پولیس— فوٹو: سوشل میڈیا
3 دکان داروں نے اولمپیئن عمران شاہ اور ان کے بھائی پر تشدد کیا اور فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کردیا، پولیس— فوٹو: سوشل میڈیا

گوجرہ میں قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر اولمپیئن عمران شاہ اور ان کے بھائی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گوجرہ کے علاقے قائداعظم روڈ پردکان کےسامنےگاڑی کھڑی کرنےپر اولمپیئن عمران شاہ کا جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ  3 دکان داروں نے اولمپیئن عمران شاہ اور ان کے بھائی پر تشدد کیا اور فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق اولمپیئن عمران شاہ اور ان کے بھائی کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ واقعے کے بعد دکان دار فرارہوگئے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM