میرے بچے مجھ سے بہتر انسان ہیں :شاہ رخ کا پرانا بیان وائرل

بھارتی میڈیا کو دیے گئے مختلف انٹرویوز کے دوران شاہ رخ اپنے بچوں سہانا اور آریان کی تربیت پر فخر بھی کرچکے ہیں/ فائل فوٹو
بھارتی میڈیا کو دیے گئے مختلف انٹرویوز کے دوران شاہ رخ اپنے بچوں سہانا اور آریان کی تربیت پر فخر بھی کرچکے ہیں/ فائل فوٹو

آریان کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ اوران کے بیٹے سے متعلق مختلف خبریں میڈیا میں زیر گردش ہیں اور اب بچوں کی تربیت سے متعلق بالی وڈ کنگ کے کچھ پرانے انٹرویو بھی سامنے آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے  مختلف  انٹرویوز کے دوران شاہ رخ اپنے بچوں سہانا اور آریان کی تربیت پر فخر بھی کرچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے فادرز ڈے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ان کے بچے ان سے بہتر انسان ہیں۔

2014 میں دیے گئے انٹرویو کے دوران شاہ رخ نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو انجینئر بننے کا نہیں کہتے بلکہ وہ جو چاہیں بن سکتے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ ان کے بچے صحت مند اور خوش رہیں وہ جو کرنا چاہیں وہ کریں۔

شاہ رخ نے کہا تھا کہ بچوں اور مجھ میں ایک چیز مشترک ہے اور وہ ڈمپل ہیں جو انہیں مجھ سے ملے ہیں جب کہ بچوں نے میری عادتیں نہیں لیں جس کے لیے میں خدا کا شکر گزار ہوں، وہ مجھ سے کہیں بہتر انسان ہیں۔  

خیال رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :