نور حسن گہرے دوست ہیں ہفتے میں کچھ دن ان کے گھر گزارتی تھی: منشا پاشا

نور حسن میرے گہرے دوستوں (بیسٹ فرینڈ) میں سے ایک ہے:منشا پاشا —فوٹوفائل
 نور حسن میرے گہرے دوستوں (بیسٹ فرینڈ) میں سے ایک ہے:منشا پاشا —فوٹوفائل

پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے ماڈل و اداکار نور حسن سے گہری دوستی کا انکشاف کیا ہے۔

منشا پاشا اداکار نور حسن کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے مداح یہ نہیں جانتے کہ نور حسن میرے گہرے دوستوں (بیسٹ فرینڈ) میں سے ایک ہے بلکہ انڈسٹری میں گزارے 7 سالوں کے دوران نور کا شمار میری زندگی کے اتار چڑھاؤ سے متعلق تمام حالات کو جاننے والے لوگوں میں ہوتا ہے۔

منشا پاشا سے دوستی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نور حسن کا کہنا تھا ہم دونوں کام میں بہت مصروف ہوتے ہیں لیکن پھر بھی ایک دوسرے سے ہر وقت رابطے میں ہوتے ہیں، چاہے پھر وہ رابطہ  موبائل فون کے ذریعے ہو یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔

اس دوران منشا پاشا نے بتایا کہ  ہم سب ایک ہی ایریا میں رہتے ہیں اور میں نے ایک بڑا وقت نور کے گھر گزارا ہے، میں جب حال ہی میں نور کے گھر گئی تو یاد کررہی تھی کہ  ایک وقت تھا جب ہفتے میں 3 ، 4 دن نور کے گھر پر ہوتی تھی۔

نور کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں زندگی میں جب بھی کوئی نیا ٹرائی کرنا ہوتا تھا تو ایک دوسرے کو کال کرکے فوراًبلا لیا کرتے تھے۔

خیال رہے کہ اداکارہ  منشا پاشا رواں برس اپریل میں جبران ناصر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :