کاروبار
Time 14 اکتوبر ، 2021

بیرون ملک سے گاڑیاں منگوانے کی شرح میں 669 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں پاکستانیوں نے بیرون ملک سے 26 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز کی گاڑیاں منگوالیں۔

یہ گذشتہ سال کی پہلی سہہ ماہی سے 669 فیصد زيادہ ہے۔ گذشتہ سال جولائی تا ستمبر تین کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کی گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔

وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق جولائی 2021 میں گاڑیوں کی درآمدات کا حجم 12 کروڑ  32 لاکھ 50 ہزار ڈالرز اور جولائی 2020 میں گاڑیوں کی درآمدات ایک کروڑ 93 لاکھ 60 ہزار ڈالرز تھیں۔

اسی طرح اگست 2021 میں گاڑیوں کی درآمدات 14 کروڑ 14 لاکھ 30 ہزار ڈالرز تھیں اور اگست 2020 میں گاڑیوں کی درآمدات کا حجم ایک کروڑ 50 لاکھ 70 ہزار ڈالرز تھا۔

رواں سال ستمبر میں گاڑیوں کی درآمدات 16 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ ستمبر 2020 میں گاڑیوں کی درآمدات دو لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت مہنگی اور لگژری گاڑیوں کی درآمدات روکنے کیلئے مختلف اقدامات پر کام کررہی ہے۔

مزید خبریں :