دنیا
Time 14 اکتوبر ، 2021

افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق سینیٹر بھتیجے سمیت ہلاک

افغان صوبے غور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق سینیٹر احد خان اپنے بھتیجے سمیت ہلاک ہوگئے —فوٹو: فائل
افغان صوبے غور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق سینیٹر احد خان اپنے بھتیجے سمیت ہلاک ہوگئے —فوٹو: فائل 

افغان صوبے غور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق سینیٹر احد خان اپنے بھتیجے سمیت ہلاک ہوگئے ۔

مقامی حکام کے مطابق افغان صوبے غور میں فائرنگ کا واقعہ جمعرات کی دوپہر ضلع دولت یار میں اس وقت پیش آیا جب احد خان اپنے گھر  واپس جارہے تھے۔

 مقامی حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں سابق  سینیٹر احد خان اور ان کے بھتیجے ہلاک ہوگئے ۔

مقامی حکام کے مطابق احد خان سابق افغان حکومت میں سینیٹر اور صوبائی کونسل کے رکن تھے۔

مزید خبریں :