Can't connect right now! retry

پاکستان
15 اکتوبر ، 2021

لاہور ائیرپورٹ کے رن وے پرکارگو جہاز کےٹائر برسٹ، فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا

لاہور ائیرپورٹ کے رن وے پرکارگو جہاز کےٹائر برسٹ ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔ —فوٹو: فائل
لاہور ائیرپورٹ کے رن وے پرکارگو جہاز کےٹائر برسٹ ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔ —فوٹو: فائل 

لاہور ائیرپورٹ کے رن وے پر نجی کمپنی کے کارگو جہاز کےٹائر برسٹ ہوگئے جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا۔

لاہور ائیرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معطل ہونےسے متعلق سول ایوی ایشن نےنوٹم جاری کردیا ہے ۔

نوٹم کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کامین رن وے 36L اور سیکنڈری رن وے 18R بند ہے ۔

سول ایوی ایشن کےنوٹم میں کہا گیا ہے کہ رن وے پر کھڑے ایک جہاز کے ٹائر برسٹ ہونے کے باعث رن وے بند ہے جبکہ تمام ائیرلائنز کو لاہور ائیرپورٹ کے بجائے پروازوں کا رُخ دیگر ائیرپورٹ پر موڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فضائی آپریشن معطل ہونے سے متعلق ائیرلائنز کو نوٹم جاری کرکے آگاہ کردیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق  ائیرپورٹ کا رن وے صبح 4 بجے  تک کلیئر ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM