پاکستان
Time 15 اکتوبر ، 2021

ملک میں کس شہر کے باسی سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں؟

کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا  آٹا خریدنے  پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1500 روپے تک ہے اور کراچی میں یہ تھیلا پنجاب سے 400 روپے تک مہنگا ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں آٹے کے تھیلا 1100 روپے تک ہے جبکہ پنجاب میں آٹا دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سستا ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں 1460 اور سکھر میں آٹے کا تھیلا 1340روپے تک ہے، لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 1320روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق خضدار میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1400 روپے تک ہے جبکہ کوئٹہ میں 1380 روپے اورپشاور میں آٹا تھیلے کی قیمت 1100 روپے تک ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹے کا تھیلا 1100 روپے تک کا ہے۔

مزید خبریں :