آریان کی جان خطرے میں ہے: بھارتی اداکار کا دعویٰ

میری دعائیں آریان کے ساتھ ہیں کیوں کہ اس کی جان خطرے میں ہے—فوٹوفائل
 میری دعائیں آریان کے ساتھ ہیں کیوں کہ اس کی جان خطرے میں ہے—فوٹوفائل

بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے  شاہ رخ  کے بیٹے آریان خان کی سپورٹ میں میدان میں آگئے۔

بھارتی عدالت کی جانب سے آریان خان کی ضمانت کی درخواست 20 اکتوبر تک ملتوی کیے جانے کے بعد کمال راشد خان نے  اپنے ٹوئٹر پیغام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں کمال راشد کا کہنا تھا کہ این سی بی آریان کو 20 اکتوبر تک جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگیا جس کا مطلب یہ ہے کہ آریان کو ایک دوزخ سے گزرنا ہے، امید ہے کہ وہ اس ناقابل برداشت درد کو بہادری کے ساتھ برداشت کرپائیں گے۔

کمال راشد نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ میری دعائیں آریان  کے ساتھ ہیں کیوں کہ آریان کی جان خطرے میں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کمال راشد خان نے بالی وڈ شخصیات کے بچوں سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ  متعدد شوبز شخصیات کے بچوں نے شاہ رخ کے بیٹے آریان کے واقعے کے بعد بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید خبریں :