پاکستان
Time 16 اکتوبر ، 2021

عالمی سطح پر تیل کی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے: شہزاد اکبر

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں رد و بدل کے اثرات قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ انکوائری کے بعد شوگرانکوائری کمیشن تشکیل دیاگیا اور ماہرین کے ذریعے انکوائریزکی گئیں، شوگر انکوائری کمیشن کے لیے وزیراعظم نے اعلان کیا، انکوائری کمیشن نے انکوائری مکمل کرکے کابینہ کو دی۔

انہوں نے کہا کہ شوگرانکوائری کمیشن میں بہت سے انکشافات ہوئے اور کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائیاں کی گئیں، انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیکس سے بچنے کے لیے چینی بلیک میں فروخت کی جاتی ہے، ابھی کچھ ملز کا آڈٹ مکمل نہیں ہوا۔

پیٹرول کی قیمت پر بات کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےکے اثرات پاکستان پربھی پڑے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پورے ملک میں 2000 سے زائد غیرقانونی پیٹرول پمپس کوبند کیا گیا۔

مزید خبریں :