رنویر سنگھ نے بچوں کے نام شارٹ لسٹ کرنا شروع کردیے

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کو 3 سال ہوچکے ہیں اور یہ جوڑی بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے
رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کو 3 سال ہوچکے ہیں اور یہ جوڑی بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے بچوں کے نام شارٹ لسٹ کرنا شروع کردیے۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کو 3 سال ہوچکے ہیں اور دونوں کی جوڑی بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے۔

رنویر سنگھ ان دنوں ایک شو کی میزبانی کر رہے ہیں اور انہوں نے حال ہی میں شو کیلئے پرومو شوٹ کیا ہے۔

پرومو شوٹ میں رنویر نے والد بننے کے حوالے سے بات کی ہے۔ پرومو میں اداکار کا کہنا تھاکہ جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں میری شادی ہوگئی ہے اور اب 2 سے 3 سالوں میں بچے بھی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ آپ کی بھابھی (دپیکا پڈوکون) بچپن میں خوبصورت ہوتی تھی اور میں ان سے روز کہتا ہوں کہ ایک اپنی جیسی بیٹی مجھے دے دیں تاکہ میری زندگی سیٹ ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے نام کی فہرست بنا رہا ہوں۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے شادی کے بعد فلم نگری سے بریک لے لیا تھاتاہم رواں  سال وہ کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :