کرینہ نے شادی کی سالگرہ پر ان دیکھی تصویر شیئر کردی، پریانکا کا تبصرہ

کرینہ اور سیف کی شادی 16 اکتوبر 2012 میں ہوئی تھی، دونوں نے سادگی سے کورٹ میرج کی تھی— فوٹو: فائل
کرینہ اور سیف کی شادی 16 اکتوبر 2012 میں ہوئی تھی، دونوں نے سادگی سے کورٹ میرج کی تھی— فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اداکار سیف علی خان سے اپنی شادی کی 9 ویں سالگرہ کے موقع پر ماضی کی ایک ان دیکھی تصویر شیئر کردی۔

انسٹاگرام پر کرینہ کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر ممکنہ طور پر یونان میں لی گئی ہے اور یہ فلم قربان کی شوٹنگ کے دوران ایک ریسٹورینٹ میں لی گئی ہے، فلم میں سیف اور کرینہ ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

کرینہ نے سیف کے ساتھ ایک اور تصویر شیئر کی جس میں دونوں صوفے پر براجمان ہیں، سیف نے سبز کرتا جبکہ کرینہ نے پیلے رنگ کا سوٹ پہن رکھا ہے۔ یہ دونوں کی حال ہی میں لی گئی تصویر ہے۔

کرینہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر ان کی بڑی بہن کرشمہ کپور نے لکھا ’best couple ver‘۔

اس کے علاوہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی کرینہ اور سیف کو شادی کی سالگرہ پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ کرینہ اور سیف کی شادی 16 اکتوبر 2012 میں ہوئی تھی، دونوں نے سادگی سے کورٹ میرج کی اور بعد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں دونوں کے قریبی رشتہ دار موجود تھے۔ کرینہ کپور ہائی پروفائل شادی کی تقریب کے خلاف تھیں اور انہوں نے اپنے والے کو اس حوالے سے صاف منع کردیا تھا جو بہت بڑا جشن کرنا چاہ رہے تھے۔

کرینہ اور سیف کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2016 میں ہوئی جس کا نام تیمور علی خان پٹودی رکھا گیا جبکہ دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں برس فروری میں ہوئی ہے جس کا نام جہانگیر علی خان رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :