دنیا
Time 17 اکتوبر ، 2021

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا قتل، گرفتار شخص کا نام سامنے آگیا

قتل کےشبہےمیں گرفتارشخص کا نام علی حربی علی ہے—فوٹوفائل
قتل کےشبہےمیں گرفتارشخص کا نام علی حربی علی ہے—فوٹوفائل

لندن: برطانیہ میں کنزرویٹو  پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے قتل کے شبہے  میں گرفتار شخص کا نام ظاہر کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایسیکس  کاؤنٹی میں کنزرویٹو  پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمس کو ایک چرچ کے قریب  چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

برطانوی حکام نے حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے حملہ آور کے گرفتار ہونے کی تصدیق بھی کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کےقتل کےشبہے میں گرفتار شخص کا نام علی حربی علی  ہے جبکہ  ایک  اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور نے انسداد  انتہا پسندی  پروگرام  میں شرکت کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص کو ڈیوڈ  ایمس  پر حملے کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا تھا اور صومالی نژاد ملزم  سکیورٹی سروسز کی نگرانی میں نہیں تھا۔

مزید خبریں :