خلا میں پہلی فلم کی عکس بندی مکمل

خلا میں پہلی فلم کی عکس بندی مکمل کر کے روسی عملہ واپس زمین پر  پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی اداکارہ یولیا پریسلڈ اور فلم کے ہدایت کار کلم شپنکو نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 12 دن گزارے۔

فلم ’دی چیلنج‘ کا عملہ سویوز ایم ایس 19 خلائی جہاز کے ذریعے 5 اکتوبر کو خلا میں گیا تھا۔

مذکورہ پراجیکٹ مکمل ہونے پر روس خلا میں فلم بنانے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ہالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم سیریز مشن امپاسبل کے اسٹار ٹام کروز، ناسا اور اسپیس ایکس نے خلا میں فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :