دنیا
Time 17 اکتوبر ، 2021

ویڈیو: امریکا میں ٹرین نے ٹریک پر پھنسے ٹریلر کو اڑا دیا

امریکی ریاست اوکلاہوما میں مسافر ٹرین ٹریک پر پھنسے ٹریلر کو اڑاتی چلی گئی جبکہ حادثے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما میں ٹیکساس بارڈر کے قریب ایک مسافر ٹرین نے ٹریک پر پھنسے ٹریلر کو اڑا کر رکھ دیا۔

اس دوران ٹریلر پر لدی گاڑیاں اڑتی ہوئی دور جا گریں جبکہ حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

ٹرین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر کا واقعہ جمعے کی شام 7 بجے پیش آیا جبکہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزید خبریں :