دنیا
Time 17 اکتوبر ، 2021

بھارتی ریاست کیرالا میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی

بھارت کی ریاست کیرالا میں طوفانی بارشوں  اور لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 25 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالا میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے کئی اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ضلع کوٹایم میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ ملبے تلے دبے لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق ضلع ادوکی میں 11 اور کوٹیم میں 14 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ ساحلی علاقوں میں بارشوں کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

کیرالا کے وزیراعلیٰ کے مطابق متاثرین کیلئے 100 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور متاثرہ ہزاروں افراد کوعارضی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

کیرالا کے پانچ اضلاع میں سخت موسم کا ریڈ الرٹ جبکہ 7 اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے کیرالا میں پیر سے بارشوں میں کمی آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں :