کھیل
Time 18 اکتوبر ، 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ 41 برس کے ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ 41 برس کے ہوگئے۔

 محمد حفیظ نے  دبئی میں اپنی فیملی اور ساتھی کرکٹرز کے ہمراہ سالگرہ منائی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے  محمد حفیظ کی سالگرہ منانے کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ، سرفراز احمد ، اور دیگر اسکواڈ ممبران  قومی آل راؤنڈر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ کی سالگرہ کے کیک پر ان کی فیملی کی ایک گروپ تصویر چھپی ہوئی تھی جبکہ کیک چاکلیٹ ، اسٹرابیری ، رسبیری اور بلیو بیری سے سجایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ 17 اکتوبر 1980 کو سرگودھا میں پیداہوئے تھے۔

مزید خبریں :