دنیا
Time 18 اکتوبر ، 2021

ایپل نے چین میں اپنی مشہور ترین قرآن ایپلی کیشن کو بند کردیا

اس معاملے پر چینی حکومت کی جانب سے رد عمل کے اظہار سے بھی گریز کیا گیا ہے/فائل فوٹو
 اس معاملے پر چینی حکومت کی جانب سے رد عمل کے اظہار سے بھی گریز کیا گیا ہے/فائل فوٹو

ایپل نے چین میں اپنی مشہور ترین قرآن ایپلی کیشن کو بند کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایپل کا کہنا ہےکہ اس نے چینی حکام کی درخواست پر اپنی قرآن ایپلی کیشن کو چین میں بند کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس معاملے پر چینی حکومت کی جانب سے رد عمل کے اظہار سے بھی گریز کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں ایپلی کیشنز اور ایپل ایپ اسٹور کی مانیٹرنگ کرنے والی ویب سائٹ ایپل سینسر شپ نے سب سے پہلے ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ کیے جانے کو نوٹ کیا۔

اس سلسلے میں ایپلی کیشنز بنانے والی کمپنی کا کہنا ہےکہ ایپل کے مطابق اس نے چین میں اپنی ایپ اسٹور سے قرآن مجید کی ایپلی کیشن کو ہٹادیا ہے اور اس کی وجہ اس میں شامل مواد ہے جس کی چینی حکام کو ڈاکیومینٹیشن درکار ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کے حل کے لیے چین کے سائبر اسپیس حکام سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں لیکن فی الحال ایپلی کیشن کو چینی صارفین کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں ایپل اسٹور پر قرآن مجید کی ایپلی کیشنز دستیاب ہیں جسے دنیا بھر میں کروڑوں کی تعداد میں مسلمان استعمال کرتے ہیں۔

مزید خبریں :