کھیل
Time 18 اکتوبر ، 2021

بنگلادیش کی ہار پر بھارتی شائقین نے کیوں جشن منایا؟

ایک صارف نے مشفق الرحیم کا بھارت کی ہار پر کیے جانے والے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا__فوٹو ٹوئٹر
ایک صارف نے مشفق الرحیم کا بھارت کی ہار پر کیے جانے والے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا__فوٹو ٹوئٹر

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ اور بنگلادیش کے مابین سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس کے بعد اسکاٹ لینڈ نے 6 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

بنگلادیش کی ہار پر اسکاٹ لینڈ کے شائقین کا خوش ہونا تو فطری عمل تھا لیکن یہ بات جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ بنگلادیش کی ہار پر بھارتی شائقین نے بھی خوب جشن منایا۔

بھارتی شائقین کی خوشی کی کیا وجہ تھی؟

دراصل 2016 میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ  ٹی20 کے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست پر بنگلادیش کے سابق کپتان مشفق الرحیم نے خوشی کا اظہار کیا تھا جس پر بھارتی شائقین نے بنگلادیش کی پوری کرکٹ ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تاہم گزشتہ روز گروپ میچ میں بنگلادیش کی شکست کے بعد بھارتی شائقین ٹوئٹر پر متحرک نظر آئے جنہیں اپنا بدلہ لینے کا موقع مل گیا۔ بھارتی صارفین کی جانب سے متعدد میمز شیئر کرتے ہوئے بنگلادیش کی ہار کا جشن منایا گیا۔

ایک صارف نے مشفق الرحیم کی بھارت کی ہار پر کی جانے والی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، ساتھ ہی ان کی کل کے میچ کی تصویر شیئر کی اور اسے مکافاتِ عمل قرار دیا۔

ایک اور بھارتی صارف نے بنگلادیش کی ٹیم کو جعلی چیتا قرار دیا۔

جب کہ دیگر بھارتی صارفین نے بھی دلچسپ میمز شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں آج ابو ظبی میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا مقابلہ آئرلینڈ اور نیدرلینڈ جب کہ دوسرے میچ میں سری لنکا اور نیمیبیا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

مزید خبریں :