کھیل
Time 18 اکتوبر ، 2021

سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان انتقال کرگئے

اوپننگ بلے باز بندولا ورنا پورا کو بہترین تکنیکی صلاحیتوں کا حامل بلے باز سمجھا جاتا تھا/ فائل فوٹو
اوپننگ بلے باز بندولا ورنا پورا کو بہترین تکنیکی صلاحیتوں کا حامل بلے باز سمجھا جاتا تھا/ فائل فوٹو

سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان بندولا ورنا پورا انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان 68 سالہ بندولا ورنا پورا ہائی بلڈ شوگر کے مرض میں مبتلا تھے اور حال ہی میں ان کی دائیں ٹانگ نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم وہ پیرکے روز اسپتال میں انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپننگ بلے باز بندولا ورنا پورا کو بہترین تکنیکی صلاحیتوں کا حامل بلے باز سمجھا جاتا تھا اور وہ میڈیم پیس بولر بھی تھے۔

بندولا ورنا پورا نے 1982 میں سری لنکا کی ٹیم کے پہلے ٹیسٹ میچ کی قیادت کی تھی جو انگلینڈ کے خلاف کھیلا گیا تھا جب کہ بندولا ورنا پورا کو سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی گیند کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل تھا۔

مزید خبریں :