کھیل
Time 19 اکتوبر ، 2021

اسپینش فٹبال لیگ: ریال بیٹیز نے الاویز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے ہرا دیا

میچ کا فیصلہ کن گول ایگلیسز نے 89ویں منٹ میں اسکور کیا۔—فوٹو: لالیگا
میچ کا فیصلہ کن گول ایگلیسز نے 89ویں منٹ میں اسکور کیا۔—فوٹو: لالیگا

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا  میں ریال بیٹیز نے الاویز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے ہرا دیا۔

لالیگا میں ریال بیٹیز اور الاویز  کے درمیان میچ کافی دلچسپ رہا اور  پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور  نہ کر سکی۔

دوسرے ہاف میں ریال بیٹیز  کے ایگلیسز نے 89ویں منٹ  میں فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی ۔

واضح رہےکہ لالیگا کے تمام میچز  پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر  براہ راست نشر کر رہا ہے ۔

مزید خبریں :