کھیل
Time 19 اکتوبر ، 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: 'پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں ہوں گے'

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر سابق کرکٹر کی ویڈیو اپ لوڈ کی__فوٹو: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 (اے ایف پی)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر سابق کرکٹر کی ویڈیو اپ لوڈ کی__فوٹو: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 (اے ایف پی) 

پاکستان کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر بازد خان نے پیشگوئی کی ہےکہ پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر سابق کرکٹر کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے فیکٹس پر بات کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کے نام بتائے۔

بازد خان نے سب سے پہلے پاکستان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہت اچھا کھیلتی ہے، وہاں کے حالات پاکستان کیلئے کافی سازگار ثابت ہوتے ہیں جس سے بیٹسمین اور بولرز دونوں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے نمبر پر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے امکانات بھارت کے ہیں، اس کی وجہ بھی یہ ہی ہے کہ متحدہ عرب امارات بھارت کو سوٹ کرتا ہے، بھارت کی جانب سے اسپنرز پر بھروسہ کیا جاتا ہے اور یہاں کی پچز آہستہ ہونے کے سبب بھارت کی بولنگ کو فائدہ ہوسکتا ہے۔

بازد خان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنیوالی تیسری ٹیم انگلینڈ جب کہ چوتھے نمبر پر ویسٹ انڈیز کا نام لیا۔

سابق کرکٹر نے ورلڈ کپ میں اپنے ’ڈریم فائنل‘ کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ فائنل پاکستان بمقابلہ بھارت ہونا چاہیے لیکن اس میں کافی ٹینشن ہوگی تو فائنل میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز ہوں گی اور آخر میں پاکستان ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل جیت جائے گا۔ 

مزید خبریں :