دنیا
Time 19 اکتوبر ، 2021

قندھار کی مسجد میں جمعے کو ہونیوالے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

افغانستان کے شہر قندھار کی مسجد میں جمعے کو ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں تین خودکش حملہ آوروں کو مسجد کے محافظوں پرفائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مسجد کے باہر موجود محفاظوں نے مزاحمت کی، مسجد کے محافظ کی فائرنگ سے دو حملہ آور ٹانگ پرگولی لگنے سے زخمی ہوتے ہیں لیکن حملہ آور زخمی ہونے کے باوجود مسجد میں داخل ہوجاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک حملہ آور مسجد کے دروازےپرخود کو اڑا لیتا ہے اور پہلے دھماکے کے بعد مسجد کے صحن میں بھگدڑ مچ جاتی ہے، باقی دوخودکش حملہ آور مسجد کے اندر داخل ہوکریکے بعد دیگرے خود کو اڑا دیتے ہیں۔

تینوں خودکش حملہ آوروں کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔ 

خیال رہے کہ قندھار مسجد میں خودکش دھماکوں میں45 سے زائد نمازی شہید اور 90 زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :