دنیا
Time 19 اکتوبر ، 2021

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین تعینات کردیے

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آپریشن میں معاونت کے نام پر خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین تعینات کردیے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ اور راجوڑی میں قابض بھارتی فورسز کا آپریشن مسلسل 9 ویں روز بھی جاری ہے۔

کے ایم ایس نے بتایا کہ بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی مدد کیلئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس، این آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو سمیت دیگرپیراملٹری فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین کو تعینات کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے اعلیٰ عہدیدار اور انٹیلی جنس ماہرین مقبوضہ کشمیر میں فوجی کارروائیوں میں مدد کیلئے موجود ہیں تاہم اب نیشنل سکیورٹی گارڈز کے نام نہاد انسداد دہشت گردی کے ماہرین بھی کارروائیوں میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی مدد کیلئے وادی پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب وادی میں سکیورٹی کی آڑ میں جگہ جگہ ناکے اور لوگوں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ ضلع پلواما میں چند روز کے دوران 28 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :