دنیا
Time 19 اکتوبر ، 2021

نیلسن منڈیلا کے پوتےکی مس یونیورس مقابلےکے بائیکاٹ کی اپیل

منڈلا منڈیلا نے 2016 میں اسلام قبول کرلیا تھا،فوٹو: فائل
 منڈلا منڈیلا نے 2016 میں اسلام قبول کرلیا تھا،فوٹو: فائل

نسل پرستی کے خلاف جدوجہدکرنے والے معروف جنوبی افریقی رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نکوسے زویلولائل منڈلا منڈیلا نے رواں سال ہونے والے مس یونیورس مقابلےکے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال دسمبر میں مس یونیورس کا مقابلہ اسرائیل میں ہونے جارہا ہے۔

 منڈلا مینڈیلا نے ایک بیان میں عالمی سطح پر مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ انہیں یہ سن کر شدید دھچکا لگا ہےکہ اس سال مس یونیورس کا مقابلہ اسرائیل میں ہونے جارہا ہے۔

 منڈلا مینڈیلا نے رواں سال کی فاتح مس جنوبی افریقا سمیت سابقہ حسیناؤں سے بھی اپیل کی ہےکہ وہ فلسطینیوں پر نسل پرست اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات اور ان کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاجاً اس مقابلے کا بائیکاٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر مظالم ان کی زمینوں پر قبضے اور  ان کے خلاف بے رحمانہ نسلی تعصب میں کوئی حُسن نہیں ہوسکتا ۔

 منڈلا مینڈیلا نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات پر بین الاقوامی جرائم کی عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ منڈلا منڈیلا نے 2016 میں اسلام قبول کرلیا تھا۔

مزید خبریں :