کھیل
Time 19 اکتوبر ، 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکاٹ لینڈ کی کِٹ کس نے ڈیزائن کی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

پہلے مرحلے کے پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے دی —فوٹو: آئی سی سی
پہلے مرحلے کے پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے دی —فوٹو: آئی سی سی

کسی بھی کھیل میں ملک کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کی کِٹ ( جرسی) بہت اہمیت رکھتی ہے اور اس کو ڈیزائن کرنے کی ذمہ داری بھی تجربہ کار ٹیم کو دی جاتی ہے ۔

متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کِٹ کسی مشہور اور تجربہ کار ڈیزائنر نے نہیں بلکہ ایک 12 سالہ بچی نے ڈیزائن کی ہے۔

جی ہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کی کِٹ 12 سالہ ریبیکا ڈاؤنی نے ڈیزائن کی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم کی کِٹ ڈیزائن کرنے والی  12 سالہ ریبیکا کے بارے میں بتایا اور اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے ریبیکا کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ آج کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

اس سے قبل اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو رواں ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اپ سیٹ کرتے ہوئے 6 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :