دنیا
Time 19 اکتوبر ، 2021

ویڈیو: موبائل فون میں مگن خاتون بچے سمیت گٹر میں جاگری

راہ چلتے ہوئے اردگرد سے بے نیاز ہونا خطرناک ہوسکتا ہے، ایسا ہی ایک بھارتی خاتون کے ساتھ ہوا جو موبائل فون میں اتنی مگن تھی کہ اسے سامنے آنے والےگٹرکا ہی نہیں پتا چلا اور وہ گود میں موجود بچے سمیت اس میں جا گری۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون شیر خوار کو گود میں اٹھائے موبائل فون کان پر لگائے چلی جارہی ہے، اس دوران اس نے کھلےگٹر کے سامنے رکھےگئے اشتہاری اسٹینڈ کو بھی نظرانداز کیا اور بچے سمیت گٹر میں جاگری۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کا ہے، واقعے کے فوری بعد قریب موجود لوگوں نے خاتون اور بچے کو باہر نکالا، حادثے میں ماں اور بچہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

مزید خبریں :