دنیا
Time 20 اکتوبر ، 2021

طالبان نے ناکارہ امریکی جنگی جہازوں کی بحالی کا کام شروع کردیا

طالبان نے امریکا اور اتحادی افواج کی جانب سے ناکارہ بنائے گئے جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کی بحالی کا کام شروع کردیا۔

طالبان کے لیے کام کرنے والے انجینئروں اورایوی ایشن ماہرین نے درجنوں جہازوں کو دوبارہ پرواز کے قابل بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

طالبان کی اسپیشل ائیرفورس کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس ٹیم میں وہ پائلٹ بھی شامل ہیں جو ماضی میں اشرف غنی انتظامیہ کے تحت طالبان کے ٹھکانوں کونشانہ بناتے تھے۔

خیال رہے کہ امریکی فوج افغانستان سے انخلا کے دوران بڑی تعداد میں جنگی ساز و سامان ناکارہ حالت میں چھوڑ گئی تھی۔

مزید خبریں :