رہائی کے بعد آریان پر شاہ رخ کیا کیا پابندیاں لگائیں گے؟ قریبی دوست کا انکشاف

شاہ رخ اور گوری نے آریان خان کے جیل سے رہا ہونے کے بعد ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔فوٹوفائل
شاہ رخ اور گوری نے آریان خان کے جیل سے رہا ہونے کے بعد ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔فوٹوفائل

شاہ رخ کے مداحوں کی نظریں آج آریان منشیات کیس کے محفوظ فیصلے پر لگی ہیں کہ گزشتہ 18 دنوں سے قید آریان آج رہا ہوپاتے ہیں یا نہیں ؟

آریان منشیات کیس کی درخواست ضمانت کا فیصلہ ابھی تک نہیں آیا ہے تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس میں شاہ رخ اور گوری کی آریان کی مستقبل میں تربیت کے حوالے سے ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور گوری اپنے بیٹے آریان خان کو  رہا ہونے کے بعد  2  سے 3 ماہ کے لیے منظر عام سے غائب کردیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ کنگ کے قریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ اور گوری نہیں جانتے کہ ان کے بیٹا آیا قصوروار ہے بھی یا نہیں؟ تاہم دونوں شخصیات آریان کی جلد از جلد رہائی کی خواہشمند ہیں، اب اگر آج  آریان کو رہائی مل جاتی ہے تو شاہ رخ کی جانب سے بیٹے کو چند ماہ کے لیے گراؤنڈ کردیا جائے گا۔

شاہ رخ کے دوست کے مطابق،  آریان خان کو  رات گئے کسی پارٹی میں شرکت کرنے، دوستوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  شاہ رخ گوری نے فیصلہ کیا ہے کہ آریان کے دوستوں اور کمپنی پر سخت نظر رکھی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آریان کسی بھی ایسے شخص سے دور رہیں جو ان کے لیے ذرہ برابر بھی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی ) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

عدالت نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کی تھی۔

مزید خبریں :