کاروبار
Time 20 اکتوبر ، 2021

ملک میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 4 ہزار 767 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر اضافے سے 1781 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :