کھیل
Time 20 اکتوبر ، 2021

پاکستان شاہینز کےفاسٹ بولر عاکف جاویدکا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا

پاکستان شاہینز کےفاسٹ بولر عاکف جاوید کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا۔ —فوٹو: فائل
پاکستان شاہینز کےفاسٹ بولر عاکف جاوید کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا۔ —فوٹو: فائل

پاکستان شاہینز کےفاسٹ بولر عاکف جاوید کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا۔

ترجمان کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے روانگی سے قبل ٹیسٹ مثبت آنے پر عاکف جاوید کا نام سری لنکا جانے والی ٹیم سےواپس لے لیا۔

واضح رہے کہ عاکف جاوید کو دورہ سری لنکا میں 3 ون ڈے میچوں میں شرکت کرنی تھی۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ عاکف جاوید کا پہلا ٹیسٹ بلوچستان کی جانب سےکھیلتےہوئے مثبت آیا تھا لیکن 10دن کی آئسو لیشن کے بعد عاکف جاوید کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا تھا۔

ترجمان کے مطابق دو ٹیسٹ منفی آنے کے بعد روانگی سے قبل ان کا دوسری بار ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مزید خبریں :