دنیا
Time 20 اکتوبر ، 2021

کورونا کیسز میں اضافہ، روس میں تنخواہ کیساتھ ایک ہفتےکی چھٹیوں کا اعلان

ایک ہفتے کی چھٹیوں کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا، اس دوران ملازمین کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی ۔ —فوٹو: فائل
ایک ہفتے کی چھٹیوں کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا، اس دوران ملازمین کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی ۔ —فوٹو: فائل

روس میں کورونا کیسز  اور  وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد  میں اضافے کے باعث  ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات میں اضافےکے پیشِ نظر کابینہ کی جانب سے دی گئی تجویزکو  قبول کرتے ہوئے ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹیاں دے دی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے کی چھٹیوں کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا جب کہ اس دوران  ملازمین کی تنخواہ بھی نہیں کاٹی جائے گی ۔

روسی کورونا ٹاسک فورس کے مطابق بدھ کے روز ملک میں کورونا کے باعث  1 ہزار 28 اموات ریکارڈ کی گئیں جوکہ وبا شروع ہونے سے اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اس کے علاوہ روس میں اب تک کورونا وبا سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 26 ہزار 353 اموات ہوچکی ہیں جو کہ یورپ میں سب سے زیادہ ہیں۔

مزید خبریں :