پاکستان
Time 21 اکتوبر ، 2021

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایکدوسرے کے قریب آ گئیں

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے قریب آگئیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی پیشکش کی جسے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے قبول کر لیا اور دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی قیادت کا رابطہ کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں  گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے 20 سے 22 ووٹوں کی کمی ہے، پیپلزپارٹی انتظام کر لے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ دونوں جماعتیں چاہیں تو مطلوبہ نمبر سے کہیں زیادہ ووٹ حاصل کر سکتی ہیں۔

دوسری جانب احسن اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہونا چاہے تو قیادت اس پر بھی غور کرے گی۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کو مسلم لیگ ن کی طرف آتا دیکھیں گے تو مارشل لاء لگوانے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :