پاکستان
Time 21 اکتوبر ، 2021

صدر مملکت نے شوکت ترین کو بطور ممبر این ای سی برقرار رکھنےکی سمری منظورکرلی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل  (این ای سی) برقرار رکھنے کی سمری منظورکرلی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔

صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 156 کے تحت سمری منظور کرلی ہے جس کے بعد شوکت ترین وزیر خزانہ کے بجائے اب بطور مشیر قومی اقتصادی کونسل کے رکن رہیں گے۔


مزید خبریں :