دنیا
Time 21 اکتوبر ، 2021

’قومی مذہب اسلام نہیں رہے گا‘، بنگلادیش سیکولر ازم کی طرف جانے کیلئے تیار

حکومتی وزیر مراد حسن کے مطابق 1972 کے سیکولر آئین کی طرف پلٹنے کیلئے نئی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی— فوٹو: فائل
حکومتی وزیر مراد حسن کے مطابق 1972 کے سیکولر آئین کی طرف پلٹنے کیلئے نئی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی— فوٹو: فائل

بنگلادیش کی حکمران جماعت ملکی آئین کو سیکولر ازم کی جانب واپس لے جانے کی تیاری کررہی ہے۔

حکومتی وزیر مراد حسن کے مطابق 1972 کے سیکولر آئین کی طرف پلٹنے کیلئے نئی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی، اس ترمیم کے بغیر کسی رکاوٹ کے ایوان سے منظور ہونے کا امکان ہے اور اس اقدام سے اسلام بنگلادیش کا قومی مذہب نہیں رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں شیخ حسینہ کی حکومت نے شیخ مجیب الرحمٰن کے دیے گئے 1972 کےآئین کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جونیئر وزیر اطلاعات مراد حسن نے کہا ہےکہ ملک میں 1972 کا آئین واپس لایا جائے گا اور اسلام کو بطور قومی مذہب قبول نہیں کیا جائے گا۔

بنگلادیش کی پارلیمنٹ میں حکمران جماعت ’بنگلادیش عوامی لیگ‘ کو اکثریت حاصل ہے اس لیے اسے اس ترمیم کی منظوری میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :