دنیا
Time 22 اکتوبر ، 2021

اسپتال میں رات گزارنے کے بعد ملکہ برطانیہ کی طبیعت میں بہتری آگئی

رات اسپتال میں گزارنےکے بعد ملکہ برطانیہ کی طبیعت میں بہتری آگئی جس کے بعد انہیں ونزر کاسل منتقل کردیا گیا۔

بکھنگم پیلس کے مطابق ڈاکٹروں کی ہدایت پر ملکہ برطانیہ نے شمالی آئرلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ صحت سے متعلق خدشات محض دکھاوا ہے، اصل مسئلہ بلفاسٹ میں ملکہ کو دورے میں لاحق سکیورٹی خدشات تھے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ آئرلینڈکی علیحدگی کے 100 برس مکمل ہونے پرملکہ کے دورے کی تفصیل جاری کرنا خطرناک ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :