آریان گرفتاری سے قبل کہاں جانے کی تیاری کررہے تھے؟ قریبی دوست کا انکشاف

گزشتہ روز پہلی بار شاہ رخ خان نے بیٹے آریان خان سے جیل میں ملاقات کی ہے/ فائل فوٹو
گزشتہ روز پہلی بار شاہ رخ خان نے بیٹے آریان خان سے جیل میں ملاقات کی ہے/ فائل فوٹو 

شاہ رخ کے بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کا معاملہ طول پکڑ گیا ہے کیونکہ حال ہی میں عدالت نے ایک بار پھر ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی جس کے باعث آریان کو مزید جیل میں رہنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آریان گرفتاری سے قبل غیر ملکی دوستوں کے ہمراہ امریکا میں روڈ ٹرپ کا منصوبہ رکھتے تھے تاہم گرفتاری کے باعث ان کا یہ منصوبہ اب ناکام ہوچکا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان کے دوست بھی ان کی گرفتاری کے باعث خاصی تشویش میں مبتلا ہیں اور وہ مسلسل آریان کی خیر خبر کے لیے گوری اور سہانا سے رابطے میں ہیں۔

ایک قریبی دوست نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ آریان ذاتی طور پر تنہائی پسند ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ شوبز انڈسٹری سے دوست بنانے میں گریز کیا، ان کے زیادہ تر دوست امریکا اور برطانیہ میں مقیم ہیں جب کہ چند دوست ان کے خاندان سے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  پہلی بار شاہ رخ خان نے بیٹے آریان خان سے جیل میں ملاقات کی ہے جس کے بعد این سی بی کی ٹیم اداکار کےگھر پہنچی تھی۔

مزید خبریں :